مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈرمیجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت بے پایان ہے اور اس میں سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت و قدرت موجود ہے۔ سلامی نے یوم پاسدار کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی سامراجی طاقتوں کا مسلسل مقابلہ کررہی ہے انھوں نے کہا کہ ایران میں تمام باطل طاقتوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت ہے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں پوری دنیا صدام کی حمایت کررہی تھی لیکن اس کے باجود کامیابی ایران کو نصیب ہوئی اور صدام کو دنیا میں بھی ذلت و شکست کا سامنا کرنا پڑا اور آخرت میں بھی اس کے لئے شکست ہی ہے انھوں نے کہا کہ گروپ 1+5 میں سامراجی طاقتیں ایک طرف ہیں اور ایران دوسری طرف اکیلا ہے اور ایران کوتمام شعبوں میں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت حاصل ہے۔
مہر نیوز/23جون /2012 ء: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت بے پایان ہے اور اس میں سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت و قدرت موجود ہے۔
News ID 1632727
آپ کا تبصرہ